اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےسیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کی گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ شرمناک، انتہائی قابل مذمت اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے، پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ اس کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ شرمناک، انتہائی قابل مذمت اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے، پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ اس کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 3, 2021
سراج الحق کی ٹوئیٹ کی ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا ہے کہ جناب سراج الحق صاحب اللّٰہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو اور آپکو کفر کے فتووں سے بچائے آمین
جناب سراج الحق صاحب اللّٰہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو اور آپکو کفر کے فتووں سے بچائے آمین https://t.co/hAvnqa20mU
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) December 3, 2021
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ میں رونما ہونے والے وحشیانہ، غیر انسانی واقعے پر دل بہت دکھی ہے۔ ریاست کی رٹ ہی نہیں پامال ہوئی، رسول اللہ کے دین کا نام پامال ہوا۔ رحمت للعالمین ص کی شان میں اس سے بڑی گستاخی کیا ہوگی کہ آپ ان کے نام پر لوگوں کو چوکوں چوراہوں میں ماریں اور لاشوں کا مسئلہ کریں۔
#سیالکوٹ میں رونما ہونے والے وحشیانہ، غیر انسانی واقعے پر دل بہت دکھی ہے۔ ریاست کی رٹ ہی نہیں پامال ہوئی، رسول اللہ کے دین کا نام پامال ہوا۔
رحمت للعالمین ص کی شان میں اس سے بڑی گستاخی کیا ہوگی کہ آپ ان کے نام پر لوگوں کو چوکوں چوراہوں میں ماریں اور لاشوں کا مثلہ کریں۔#Sialkot— Mian Aslam (@MianAslam_) December 3, 2021
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سانحہ کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ
یہ لوگ ٹائر جلا کر احتجاج نہیں کر رہے بلکل ایک انسان کو ان نام نہاد انسانوں نے جلا دیا ہے۔ افسوس
سیالکوٹ میں راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر جو کہ سری لنکن تھا، فیکٹری کے عوام نے اسے قتل کر کے آگ لگا دی۔
یہ لوگ ٹائر جلا کر احتجاج نہیں کر رہے
بلکل ایک انسان کو ان نام نہاد انسانوں نے جلا دیا ہے۔ افسوس 💔
سیالکوٹ میں راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر جو کہ سری لنکن تھا، فیکٹری کے عوام نے اسے قتل کر کے آگ لگا دی۔ #افسوس #ریاست pic.twitter.com/X8WmjgHDZx— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) December 3, 2021