جماعت اسلامی اسلام آباد نے 80یونین کونسلز میں اپنا پینل میدان میں اُتار دیا


اسلام آباد (صباح نیوز) جماعت اسلامی اسلام آباد نے31دسمبر کو اسلام آبادمیں ہو نے والے بلد یاتی انتخابات کے سلسلے میں 80یونین کونسلز میں اپنا پینل میدان میں اُتاردیا

جماعت اسلامی کے تمام اُمیدوار اپنے انتخابی نشان ترازو پر الیکشن میں حصہ لیں گے ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد تمام اُمیدوارن نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے اہل اور دیانتدار قیادت عوام کے سامنے پیش کر دی ہے ، انشاء اللہ اس بار جیت ترازو کی ہو گی۔