پی ٹی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے،شیری رحمان


اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے۔

ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا۔ عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں۔ پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائے، یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلے گئے۔ پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔