اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے یکم نومبر کو تمام سینیٹرز کو ایک تحریری نوٹ ارسال کیاگیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ کی اسپشل کمیٹی کو یکسرمسترد کرتے ہیں،اور وہ صرف سپریم کورٹ سے اپنے کیس پر انصاف چاہتے ہیں،جبکہ سات نومبر کو پی ٹی آئی واپوزیشن اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں سینیٹر اعظم سواتی صاحب بھی شریک ہوئے، اجلاس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی کہ ہم سینیٹ کی اسپشل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،اور اسکی کسی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے
پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی اورتحریک انصاف واتحادی جماعتوں کی واضح پوزیشن کے بعدسینیٹر اعظم سواتی کی عدم شرکت سے متعلق کمیٹی کنوئیر کا بیان حقائق کے منافی اور نامناسب ہے،اہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کے بیانات سے اجتناب کیاجائیگا،