اسلا م آباد(صباح نیوز)ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر پمز ہسپتال کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر نوید کریں گے۔ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی میں میڈیکل ڈائیریکٹر، چیئرمین میڈیکل بورڈ، میڈیکک بورڈ، ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین شریک ہیں۔
اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا پولیس نے قتل کر دیا تھا جن کے گھر والے اب تک انصاف کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔