اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کاموں پر توجہ دے رہی ہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیرنو کے مرحلے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر متعلقہ معاملات پر سیاست کر رہے ہیں اور آرمی چیف کی تقرری کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئین کے تحت طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے میرٹ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر نئے آرمی چیف کی تقرری کریں گے۔