اسلام آباد (صباح نیوز) بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے الیکشن بورڈ کی جانب سے بی آئی ایس پی کے دو ڈائریکٹر نور رحمان خان اور نوید اکبر کو ایس پی ایس / گریڈ 20 کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پر ترقی دی گئی ۔
چیئر پرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام/وفاقی وزیر شازیہ مری سے منظوری کے بعد دونوں افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔