اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں ترکیہ کے سفیرنے اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے وزیر ایاز صادق سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں ترکیہ کے بینکنگ کے شعبے کی سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے معاشی، قانونی اور دوسرے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔۔