اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کیلئے تبدیل شدہ تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے لیے تبدیل شدہ تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 31 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے جون میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں عدالت سے اسلام آباد میں یونین کونسلزکو بڑھانے  اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔