سری نگر: شمالی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو درانداز قرار کر گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں ایل او سی کے قریبی علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران ایک نوجوان کو گولی ماری دی گئی ۔
بھارتی فوج نے مارے جانے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ادھر جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ مارے جانے والا درانداز تھا۔