گزشتہ 6ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر موجود ہے اور میں گزشتہ 6ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے آسان راستے سے آئے گا یا خونریزی کی وجہ سے تباہی پر منتج ہو گا؟۔