اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے عمران خان کے بیان پر انہیں جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیلٹ پربلڈ شیڈ بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، 6ماہ سے انقلاب نہیں، عوام نے فارن فنڈد فتنہ،توشہ خانہ ڈکیتیاں بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے، شہداء کے خلاف مہم دیکھی ہے۔