چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، باہمی طور پر خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ۔

  مولانا فضل الرحمان اورسینیٹر صادق سنجرانی میں یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کے آبائی علاقہ عبد الخیل میں ہوئی ۔  اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  ایوان بالا سے متعلق اہم معاملات پر بھی بات ہوئی دونوں شخصیات نے  باہمی طور پر نیک خواہشات  کے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اقامت پر ہوئی ، رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جلد اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ کی سربراہ جے یوآئی سے ملاقات کا امکان ہے ۔