اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعہ کو اسلام آباد میں 10سے 15لاکھ لوگ ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کا تیسرا دن ہے، تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انشاللہ جمعے کو تمام لوگ اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے، میرا اندازہ ہے دس سے پندرہ لاکھ لوگ جمعہ کو اسلام آباد ہوں گے۔
اپنے ایک اور بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کے خط پر نوٹس درست سمت میں ایک قدم ہے،سینیٹ میں حکومتی اراکین اور خصوصاچیئرمین سینیٹ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے،اپنے ایوان کی اتنی بے توقیری پر وہ خاموش ہے۔امید ہے اعظم سواتی کو سن کر ایک کمیشن تشکیل دیا جائیگا،جو ان الزامات کی تحقیقات کرے۔