واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔
ایک بیان میں مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے امریکا سے تعلقات خراب کر کے آ بیل مجھے مار والا کام کیا۔