وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات


کراچی (صباح نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی،ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک تھے۔

وزیراعلی ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سندھ میں سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کی بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔۔