پی ٹی آئی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں اور گرفتاریوں کے ماحول میں حکومتی مذاکراتی دعوت کی اطلاعات  لانگ مارچ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،

پارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں۔ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں،یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔