کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی شرقی کا اجتماع ارکان اتوار کو بلال مسجد کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع شرقی کا اجتماع ارکان اتوار 30 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے بلال مسجد ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں ہوگا ۔
اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور امیر ضلع شرقی سید شاہد ہاشمی خطاب کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے خطاب کا موضوع(اسلامی تحریک اور اس کے کارکنوں کے امتیازی اوصاف )ہے قیم ضلع ڈاکٹر فواد احمد نے تمام ارکان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔