وزیر اعظم کا پی اے سی کے حکومتی اراکین کی فہرست پر نظرثانی کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حکومتی اراکین کی فہرست پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین کی تفصیلات طلب کر لیں۔وزیر اعظم عمران خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں موجود حکومتی اراکین کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے۔

چند روز قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے گلاسکو میں ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے والے وزراء کے حوالے سے باتیں کیں جس کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا جبکہ اب وزیر اعظم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالہ سے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور حکومتی چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر سے حکومتی ارکان کی تفصیلات مانگی ہیں۔

امکان ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں موجود کچھ حکومتی لوگوں کو فارغ کیا جائے گا اور ان کی جگہ نئے لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔