ایٹم بم اوربہترین فوج رکھنے والا ملک ڈھائی مہینے گزرجانے کے باوجود شہروں و فصلوں سے پانی نہیں نکال سکا اور نہ ہی مکمل طور راستے بحال کئے، محمد حسین محنتی


کراچی( صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ ایٹم بم اور بھترین فوج رکھنے والا ملک ڈھائی مہینے گزرجانے کے باوجود شہروں و فصلوں سے پانی نہیں نکال سکا اور نہ ہی مکمل طور راستے بحال کئے،کرپٹ وبھکاری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کا عزت ووقارمجروح اورعوام بھیک مانگھنے پرمجبور کردیا ہے۔عدالت عالیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کوجاری فنڈزکی تحقیقات اورکے این شاہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے فوری طورپانی نکالنے کی ہدایت اچھاا قدام ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 15اکتوبر کو فصلوں سے پانی نکالنے کا واضح اعلان کے باوجود تاحال پانی کھڑاہونا سندھ حکومتی کی بدترین ناکامی ہے کیونکہ اب گندم کی کاشت بھی نامامکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں امیرضلع مٹیاری مولانا فقیرمحمد لاکھو کی زیرقیادت ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نااہل قیادت کی وجہ سے آج کراچی تاکشمور پورا صوبہ مسائل کا گڑہ بن چکا ہے ،تیل گیس کوئلے سمیت قدرتی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود آج سندھ غربت ناچ رہی ہے،حکمرانوں کی دولت اوربنک بیلنس میں مسلسل اضافہ جبکہ عام آدمی دووقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔حکومت کی جانب سے کاغذوں میں اربوں روپے جاری کرنے کے باوجود سیلاب متاثرین تاحال امداد سے محروم اوربحالی کاکام شروع نہیں ہوسکا ہے۔متاثرین اپنے گھروں سے محروم اوردربدری کی زندگی گذارنے پرمجبورہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں زور دیا کہ شہرروں دیھات اور فصلوں سے پانی نکالنے کے لیے فوری اقدامات ، ہیوی مشینری کا استعمال اورفوج سے مدد لی جائے۔