حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا، پرویز رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھا کر منافع اپنی جیب میں ڈال لیا ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومت نے اس کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے سیلز ٹیکس لگادیا۔