غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔