بلاول بھٹو کی چینی صدر کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کادوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی ہے

توئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ یہ چینی قوم کا شی جن پنگ کی دانا قیادت پر اعتماد کااظہار ہے اور ان کی چین کے لئے زندگی بھر کی خدمات کااعتراف بھی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے ٹویٹ کے ساتھ دونوں ممالک کی گہری دوستی کے اظہار کے طور جھنڈے شیئر کئے ہیں۔