جسٹس قاضی فائز عیسی کاچیف جسٹس پاکستان کو خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک اور خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

خط میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام دوبارہ آنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام دوبارہ آنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔