طاقتور فارن فنڈڈ فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا ،اب ملک خوشحال ہوگا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طاقتور فارن فنڈڈ فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا ،اب ملک خوشحال ہوگا،صرف نااہلی نہیں اب جیل بھی جانا ہے، الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی، فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پہ حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہو گی،طاقتور فارن فنڈد فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا ،اب ملک خوشحال ہوگا، صرف نااہلی نہیں اب جیل بھی جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں کوئی رسیدیں نہیں دیں،

الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا، فارن فنڈد فتنے نے 2019 کے بعد کوئی تحفہ توشہ خانہ میں ظاہر نہیں کیا ، الیکش کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا۔ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خان میں تحفہ نہیں صرف پیسے جمع کروائے الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں 2019 کے بعد توشہ خانہ میں کوئی تحفہ جمع نہیں کروایا۔