پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

 پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے  لئے  دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی

۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ  پیش نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔