ایگزیکٹو آرڈر سے معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے،عمرایوب

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ  ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح  ہونا چاہیے ، ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا

۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے تحریری مطالبات تیار ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے ، نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی ہمارا مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔ عمر ایوب نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے،

ایمپائر صحیح  ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے تحریک انصاف آج اپنے مطالبات تحریری شکل میں جمع کرائے گی، ہم بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیں گے۔