متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  سینیٹر اعظم خان سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد راجہ آصف محمود نے   اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فاضل عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اعظم خان سواتی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو  پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اعظم خان سواتی کو 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات اسلام آباد مین ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔  متنازعہ ٹویٹ کیس مین اعظم خوان سوات کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔