وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ نے پی-ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا۔