معذور آرٹسٹ عمر جرال کا وزیر اعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنی پوٹریٹ کا تحفہ


اسلام آباد(صباح نیوز) معذور آرٹسٹ عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے ، جس کی عمران خان نے تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان سے دماغ کے فالج میں مبتلا آرٹسٹ عمر جرال کی ملاقات ہوئی ، جس میں عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔

وزیر اعظم خان نے عمر جرال کے فن پارے کی تعریف کی۔خیال رہے کہ 34 سالہ عمر جرال دماغی فالج نامی بیماری میں کا شکار ہے، دماغی فالج ایک بہت ہی اہم طبی مسئلہ ہے، جو بچوں کے اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔

پیدائش کے ابتدائی سالوں میں بہت سارے بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔ دماغ کا وہ حصہ جو حرکت کو کنٹرول کرتا ہے اس مرض کے باعث کمزور ہو جاتا ہے