بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب زدگان میں امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں، شازیہ مری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے تحت سیلاب زدگان کیلئے امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے وزیر اعظم کیش ریلیف کے تحت بدھ کو مزید 5 ہزار خاندانوں کو 25000 روپے کی امداد دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 26 لاکھ 46 ہزار متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کی جا چکی ہیں،اب تک ملک بھر میں متاثرہ خاندانوں میں 66 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کی امداد ی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں، یہ رقوم وزیراعظم پاکستان کے فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس کے تحت تقسیم کی جارہی ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔۔