ایل این جی کیس’شاہد خاقان کے شریک ملزمان عظمیٰ عادل ،امین راجپوت کی درخواستیں مسترد


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی کیس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان عظمیٰ عادل خان اور امین راجپوت کی درخواستیں مستردکرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کے بعد احتساب عدالت کوکیس کی سماعت کا اختیار ہے ، عظمیٰ عادل اور امین راجپوت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ایل این جی ریفرنس میں ٹرائل جاری رکھے اور آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو پیش کرے۔