محمد رضو ان اس سال بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے


کرائسٹ چرچ(صباح نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضو ان اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوریا کمار یادو نے اس سال 23 اننگز میں 801 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جمعہ کو اپنی اننگز کا 15واں رن لے کر انڈین بیٹر کو پیچھے چھوڑا۔ اس طرح محمد رضوان نے اٹھارویں اننگ میں ہی سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر تھے۔ سال 2021 میں محمد رضوان نے 26اننگز میں 1326رنز بنائے تھے۔