قانون نواز کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں، شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون نوازشریف کوپاکستان لائے گایامزیدمجرموں کوبھگائے گا،انتظار کریں۔(ن) لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پراسکی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب کی ترمیم سے چوروں کوکھلی چھٹی اورانصاف کوسزائے موت ہوگئی ۔ مو ڈیز نے پانچ اوربنکوں کی ریٹنگ کم کردی۔حالات خراب ہوئے توسیاست اورسیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔