چار کشمیری ملازمین کو جبری طورپر معطل کر دیاگیا


سری نگر:ضلع کپواڑہ میں محکمہ جنگلات کے چار کشمیری ملازمین کو جبری طورپر معطل کر دیا ہے ۔قابض انتظامیہ نے ایک رینج آفیسر سمیت ضلع کے کامراج فاریسٹ ڈویژن کے مانیگاہ بلاک کے دو کمپارٹمنٹس میں بلاک آفیسر اور دو بیٹ اہلکاروں کو معطل کر دیاہے۔

معطل کیے گئے محکمہ جنگلات کے تمام ملازمین مسلمان ہیں جن میں رینج آفیسر محمد یاسین خان اور بلاک آفیسر محمد شفیع میر اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کرنے کے الزامات کے تحت کم سے کم 47 مزید کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔