عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹرڈ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے، عوام پاکستان نے26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کروائی تھیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہیں ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود نہیں ہے،