وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے، وزیراعظم آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف(آج) 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے  اور وہاں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، جبکہ مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔