کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی بریت کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل خارج کردی۔
نیب نے احتساب عدالت کی جانب سے ایاز خان نیازی کو بری کرنے کے خلاف اپیل سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب پراسیکیوشن ایاز خان نیازی کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ زمین کی قیمت کے تعین کی رپورٹ اور گواہوں کے بیان میں تضاد ہے۔
عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب ایاز خان نیازی اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت کی جانب سے2018میں ایاز خان نیازی اور دیگر ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔ احتساب عدالت کی جانب سے ایاز خان نیازی کو بری کردیا تھا جبکہ دیگر تین ملزمان کو سزا سنائی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ان کی سزا بھی معطل کردی تھی۔