مینگورہ (صباح نیوز)مینگورہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 شدت پسند ہلاک اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ بائی پاس پر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس دوران فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے، شدت پسندوں سے فائرنگ کے مقابلے میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔