کراچی (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی و معروف کالم نگار محمد ضیا الدین کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم محمد ضیا الدین کے انتقال سے پاکستان میں غیرجانبدارنہ و ذمیدارانہ صحافت کا ایک عہد تمام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے عوامی حقوق کے لیے بے باکی سے آواز اٹھای، اور جمہوریت کی وکالت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم ایم ضیا الدین جیسے نڈر صحافی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ناقابل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لیئے گرانقدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ایم ضیا الدین کے لیئے جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے