سندھ میں سی این جی ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ


کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے دھابیجی انڈسٹریل زون انفرا اسٹرکچر  بنانےکیخلاف درخواست پر درخواگزار اور حکومت سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں دھابیجی انڈسٹریل زون انفرا اسٹرکچر  بنانے کیخلاف درخواست  کی سماعت ہوئی۔ حکومت سندھ کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے مسترد کی جائے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت سندھ حکومت کمپنی نہیں بنا سکتی ہے۔

دھابیجی انڈسٹریل زون سی پیک کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے لیے سندھ انڈسٹریل زون اتھارٹی پہلے ہی موجود ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کمپنی بنانے کا مقصد سی پیک کے تحت ملنے والی رقم ہضم کرنا ہے۔

عدالت نے سندھ انڈسٹریل زون میجمنٹ کمپنی، سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سندھ حکومت اور ٹھیکدار کو دھابیجی انڈسٹریل زون پر کام سے روک رکھا ہے۔

عدالت نے دھابیجی انڈسٹریل زون بنانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔