وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاک قطر اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔