سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود بلڈنگ ووڈ ورکرزانٹرنیشنل کانگرس کانفرنس میں شرکت کے لیے سپین روانہ


اسلام آباد ( صباح نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) اور پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود بلڈنگ ووڈ ورکرز انٹرنیشنل کانگرس کانفرنس میں شرکت کے لیے سپین روانہ ہوگئے جہاں وہ سی ڈی اے کے مزدوروں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کے تعمیراتی مزدوروں کی بھی نمائندگی کریں گے،کانفرنس میں دنیا بھر کے ساٹھ سے زائد ممالک کے مزدور رہنما شرکت کریں گے۔