عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس خارج ہونے پر مریم نواز کا ردعمل


اسلام آباد  (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس خارج کرنے پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سو کیس خارج ہو گیا کہنے کے بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنے کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے۔