سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4 ریکارڈ کی گئی


سوات(صباح نیوز)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211 رہی۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔