اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی،
سعودی سفیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کو بطور وزیر خزانہ تعنیاتی پر مبارکباد پیش کی۔