ملک پر اغیار کے آلہ کاروں وغلاموں کی حکمرانی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک پر اغیار کے آلہ کاروں وغلاموں کی حکمرانی ہے چور وں کو وزارتیں دیکر قوم سے خیانت کی کی جارہی ہیں مستردشدہ زیروکوسرٹیفائیڈ ہیروبنایا جاتا ہے جمہوریت برائے نام رہ گئی ہے ۔حکومت وزرا  اور ادارے عوامی مفادات کے بجائے سیاسی ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی بے روزگاری عروج پر قوم قرضوں کے دلدل میں پھنس گئی ہے ہر طرف اندھیر نگری ،اقرباء پروری بدعنوانی اور بدامنی کا دور دورہ ہے نام نہاد سیاستدانوں اسٹبلشمنٹ کے لوگوں نے ملک سیاست اورپارلیمنٹ کو بدنام کر دیا ہے ۔دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے،بدعنوان حکمرانوں ،خودساختہ مقتدرقوتوں نے پاکستانی کرنسی ،پاکستانی پاسپورٹ سمیت پاکستان کو بدنام رسوا کر دیا بڑوں سرمایہ داروں حکومتی عہدیداروں وی وی آئی پیز سے کوئی پوچھنے والا نہیں جولٹیرا سودابازی کرلیں وہی وہی سب سے بڑدیانت دار بن جاتا ہے ۔

اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ ملک کو صر ف اسلامی جمہوری نظام بچاسکتا ہے آمریت ،لولی لنگڑی جمہوریت نے عوام کو تباہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا جماعت اسلامی ملک کو امریکی غلامی ،لٹیروں سے نجات دلانے اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں اور لٹیرے عوام دشمن چور ناکام ہوجائے بدقسمتی سے ایک دن ملک کا سب سے بڑ اڈاکو بنادیا جاتا ہے پھر کچھ دن بعد سازباز،بارگیننگ کرکے اسے واپس ہیروبنادیا جاتا ہے جو خودساختہ لوگوں کی بات نہیں مانتا وہ غداراور جو ان کا جائز ناجائز حکم کی تکمیل کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتاہے جس کی وجہ سے ادارے ملک اورعوام بدنام وتباہ ہوگیا ہے ۔

عوام نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے دلدل امریکی غلامی سے نجا ت دلاکر ترقی وخوشحالی کی رہا پر ڈال سکتا ہے قوم جماعت اسلامی ساتھ دیں ملک میں بدعنوانی امریکی ومالیاتی اداروں کی غلامی کی وجہ سے معیشت تباہ مہنگائی وبے روزگاری عروج پرہے پی ٹی آئی وپی ڈی ایم معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام ،امریکی وآئی ایم ایف کی غلامی کرنے پر خوش ورضامند ہیں ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کاسلسلہ تیز کیا جائے ہرماہ غیر اعلانیہ منی بجٹ کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ڈالر کی اڑان ،بھاری قرضوں کا حصول ، مہنگائی میں اضافہ کے ذمہ دارستر سال سے قوم پر مسلط قوتیں ہیں۔سیلاب متاثرین ،بلوچستان ریلوے ٹریک کی بحالی،قومی شاہراہوں وپلوں کی تعمیرجلد کی جائیں