کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورمشیرداخلہ میرضیاء لانگو نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ۔حادثے میں پاک فوج کے دو افسران اور 4 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا،شہدا ء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے ،فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہدا ء قوم کی شان ہیں ،پوری قوم شہدا ء کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دوسری جانب مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ہرنائی کے علاقے خوست میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ،مشیر داخلہ نے کہا کہ وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں ،شہادتیں فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے ہوئیں،پوری قوم شہدا ء کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے،سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
مشیرداخلہ نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔