کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  ضلع کپواڑہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

فوجی اہلکاروں نے نوجوانوں کو کنٹرول لائن کے نزدیک مژھل سیکٹر کے علاقے ٹیکری ناڑ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جو بھارتی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔