کراچی،سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں آ گ بھڑک اٹھی


کراچی(صباح نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں آگ بھڑکاٹھی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ ریسٹورنٹ میں سردی کے باعث رکھی گئی انگیٹھی سے لگی۔

آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بھی موجود تھے جنہیں نکال لیا گیا، ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں انتظامیہ کی مدد کی۔فائر بریگیڈ نے آگ لگنے کے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔